اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے میڈیا سے اپنی رازداری برقرار رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے تصاویر شائع نہ کرنے کی درخواست کردی . واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس کی سکیش چندراشیکھر کے ہمراہ ایک اور تصویر وائرل ہوئی ہے .
مذکورہ تصویر کے وائرل ہونے کے بعد کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے مشکل وقت سے گزر رہی ہیں .
انہوں نے میڈیا سے درخواست کر ڈالی کی ان کی رازداری کا خیال رکھتے ہوئے سکیش کے ساتھ ان کی تصویر کو شیئر نہیں کیا جائے . سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے تحریر کیا کہ لوگوں نے ہمیشہ مجھے پیار اور عزت دی ہے . میں اس وقت اپنی زندگی کے مشکل وقت سے گزر رہی ہوں، میرا خیال ہے کہ میرے دوست اور مداح مجھے دیکھتے رہے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ میں میڈیا میں اپنے دوستوں سے درخواست کروں گی کہ میری ایسی تصاویر شائع نہ کی جائیں جن سے میری رازداری مجروح ہو .