کوئٹہ میں دہشت گردی کے خدشات؛ سیکیورٹی مزید سخت، اہم شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کے پیش نظر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے شہر کے اہم شاہراہوں پر کنٹینرز اور ٹرکوں کو کھڑا کرکے سٹرکیں بند کردی گئیں ہیں جبکہ نجی اور سرکاری اسکولز 7اگست سے بند ہونگ ہے موبائل فونز سروس اور ڈیٹا بھی بند کرنے پر غورکرنے کے ساتھ کرفیونافذ کرنے کا بھی امکان ہے سرکاری ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سیکورٹی خدشات اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ائیرپورٹ،زرغون روڈ،ڈبل روڈ،سریاب روڈ،برروری روڈ،سمنگلی روڈ ،جوائنٹ روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر رات کے وقت ٹرکوں اور کنٹینرز کھڑے کرکے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا جاتا ہے جبکہ پولیس کے گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں سیوسٹی کے کیمروں کی مرمت بھی مکمل کرلی گئی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے اہم علاقوں میں واقعے سرکاری اور نجی اسکولز بھی 7اگست سے بند ہونگے اس حوالے سے اسکولز انتظامیہ کی جانب سے والدین کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئٹہ میں موبائل فونز سروس اور ڈیٹا بھی بند کرنے پر غورکرنے کے ساتھ کرفیونافذ کرنے کا بھی امکان ہے محکمہ صحت حکام کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے تمام ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت دیگر طبی عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہے جبکہ فائبر گیڈ ،1122اور پی ڈی ایم اے کو بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

WhatsApp
Get Alert