’شہباز شریف فارم 47 کی وجہ سے وزیراعظم ہیں‘


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معروف تجزیہ کار جاوید چوہدری کا ملکی سیاسی صورتحال پر کہنا ہے کہ شہباز شریف فارم 47 کی وجہ سے وزیراعظم ہیں اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے ان کے مخالفین کے ساتھ ساتھ ان کی اپنی جماعت کے بعض لوگ بھی تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں انتخابی کامیابیوں سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم ہیں اور فارم 47 کی وجہ سے وزیراعظم ہیں، یہ وہ حقیقت ہے جسے ان کے مخالفین بھی مانتے ہیں، ان کی پارٹی کے لوگ بھی یہ تسلیم کرتے ہیں، کسی ایم این اے سے پوچھ لیں، کسی ایم پی اے سے پوچھ لیں کہ آپ واقعی صحیح جیتے ہیں تو وہ دائیں بائیں دیکھ کر کہے گا کہ بس اللہ کی مہربانی ہے۔

تجزیہ کار جاوید چوہدری مزید کہتے ہیں کہ یہ سب ان اراکین اسمبلی کو بھی پتہ ہے، راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے ایک ایم پی اے نے رانا ثناء اللہ سے کہا کہ یہ ڈپٹی کمشنر میری بات نہیں مانتا، تو اس پر رانا صاحب نے کہا کہ اگر آپ ٹھیک جیت کر آئے ہیں تو ڈپٹی کمشنر کو آپ کی بات ماننی چاہیے، لیکن ڈپٹی کمشنر کو بھی پتہ ہے کہ آپ جیتے ہوئے نہیں ہیں، تو آپ آرام سے گزارا کریں۔

WhatsApp
Get Alert