پنجاب ہی نہیں سندھ اور دیگر صوبوں کے لوگوں کی بھی خدمت کرنا چاہتی ہوں،مریم نواز


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعظم ’اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت بینکوں نے 220 ارب 68 کروڑ روپے سے زائد کے ہاؤسنگ قرضے منظور کرلیے ہیں، جن میں سے تقریباً 34 ارب 27 کروڑ روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم کے 2026 تا 2028 ایکسیس ٹو فنانس پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ حکومت نے گھر، زراعت اور چھوٹے کاروبار کیلئے قرضوں تک رسائی آسان بنانے کیلئے زمین اور جائیداد کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے، دستاویزات کی تصدیق کا عمل تیز کرنے اور رہائشی فنانسنگ کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا۔
اجلاس میں زرعی قرضوں، فصلوں کی انشورنس اور الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فنانسنگ بڑھانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert