بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر بھی شیئر کر دیں

طویل علاج اور مسلسل ناکامیوں کے باعث یہ سفر ان دونوں کیلئے ذہنی اور جذباتی طور پر انتہائی مشکل رہا۔


آسٹریلیا(قدرت روزنامہ)آسٹریلوی ماڈل اور ٹی وی میزبان ایرن ہالینڈ اور ان کے شوہر سابق کرکٹر بین کٹنگ نے کئی برس کی طویل اور مشکل جدوجہد کے بعد اپنے پہلے بچے کا خیرمقدم کیا ہے۔
جوڑے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خوبصورت تصاویر شیئر کیں جن میں میں دونوں کو نومولود کے ساتھ جذباتی لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی کیپشن میں تفصیل دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ان کے ہاں 18 اگست کو بچے کی پیدائش ہوئی۔


کیپشن میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ، ’’اچانک سب کچھ سمجھ آنے لگا، ہمیشہ سے تم ہی تھے‘‘۔
ایرن اس سے قبل انکشاف کر چکی ہیں کہ دونوں گزشتہ پانچ سال سے والدین بننے کی کوشش کر رہے تھے اور اس دوران انہیں آئی وی ایف-20 سائیکلز، 5 ایگ کلیکشن، 7 ایمبریو ٹرانسفر، 4 اسقاطِ حمل اور ایک ایکٹوپک حمل کا سامنا کرنا پڑا۔
طویل علاج اور مسلسل ناکامیوں کے باعث یہ سفر ان دونوں کیلئے ذہنی اور جذباتی طور پر انتہائی مشکل رہا۔

WhatsApp
Get Alert