جب آپ کے ساتھ کوئی برا کرے یا آپ کے لئے برا سوچے تو اسے اپنے عمل میں مصروف رہنے دیں،اداکارہ شگفتہ اعجاز


کراچی (قدرت روزنامہ)اداکارہ شگفتہ اعجاز نے عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے قرآنِ پاک کی ایک پرُاثر آیت کا حوالہ دیا، شگفتہ اعجاز نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کوئی آپ کے ساتھ برا کرے یا آپ کے لیے برا سوچے تو اسے اس کے عمل میں مصروف رہنے دیں۔
شگفتہ اعجاز نے کہا کہ انسان کو یقین رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سب سے بہتر تدبیر کرنے والا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں قرآنِ کریم کی آیت ’’وَاللّٰهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رب تعالیٰ کو نہ نیند آتی ہے نہ اونگھ، اس لیے اپنے معاملات اللہ کے سپرد کرکے اس کی تدبیر پر بھروسا رکھنا چاہیے۔

WhatsApp
Get Alert