ڈاکٹرعظمیٰ خان کے بیانات نے عمران خان کی صحت کے معاملے کی سنگینی واضح کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رہنماء شیرافضل خان مروت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعظمیٰ خان کے بیانات نے عمران خان کی صحت کے معاملے کی سنگینی واضح کردی، آپ کی تکلیف 6 ماہ کی تھی، عمران خان کو 3 سال ہوچکے۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تکالیف چھ ماہ کی تھی، جبکہ عمران خان کو قید ہوئے تین سال ہو چکے ہیں۔
آخر کب تک یہ ظلم جاری رہے گا؟ اب بس کریں، بہت ہو چکا۔ اس ظلم و ناانصافی کو مزید جاری نہ رکھیں اور عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے۔ شیر افضل خان مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویشناک اطلاعات پر پوری قوم کو شدید تشویش ہے۔
ڈاکٹر عظمیٰ خان کے بیانات نے معاملے کی سنگینی واضح کر دی ہے۔
خان کے بنیادی انسانی حقوق، صحت اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ ان کے لیے ہر آئینی، قانونی اور جمہوری فورم پر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ امید ہے عدالتیں جلد انصاف اور ضروری ریلیف فراہم کریں گی۔ عمران خان کی صحت کے حوالے سے آج میں نے قومی اسمبلی میں بات کی ہے۔ علاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے، اس لیے ان کے ضروری میڈیکل ٹیسٹ اور علاج کی فوری سہولت ہونی چاہیے۔ کل ہی حکومت کی جانب سے پیشکش اور ہماری قیادت کی جانب سے مثبت ردِعمل سامنے آیا تھا، بہتر ہوتا کہ اسی ماحول میں عمران خان کے علاج کا معاملہ بھی خوش اسلوبی سے حل ہو جاتا۔

WhatsApp
Get Alert