گوگل کے بعد ایپل کا بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے بعد ایپل کے بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایپل بھی پاکستان میں اپنا ایک دفتر قائم کرے گا، جو ملک میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو اجاگر کرے گا۔
امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں ٹیکنالوجی نے لوگوں کی زندگیاں بدل دی ہیں اور پاکستان میں بھی اس کا تیزی سے استعمال ہو رہا ہے۔
اسٹیٹسن سینڈرز نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایپل کے دفتر کا امکان ایک مثبت پیشرفت ہو گا، اور ہمیں امید ہے کہ ایپل کا ہیڈ کوارٹر آفس بھی پاکستان میں قائم ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert