کوئٹہ: آٹھ ماہ پرانے احمد جان سرپرہ قتل کیس کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق کوئٹہ سریاب روڈ پر 21 جنوری 2026 کو قتل ہونے والے احمد جان سرپرہ کے قتل کا معمہ SCIW پولیس ،special crime investigation wing نے حل کرلیا۔
مقتول کی بیوی نے مبینہ طور پر محمد فاروق کے ساتھ مل کر قتل کی سازش کی۔
فاروق اور نصیب اللہ نے فائرنگ کرکے احمد جان کو قتل کیا۔ ایس ایس پی دوست محمد بگٹی کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
جبکہ مرکزی ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
