شیرافضل مروت نہ تو ہمارے ایم این اے ہیں اور نہ ہی اُن سے کوئی واسطہ ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت کو پارٹی کا ایم این اے ماننے انکار کردیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت نہ تو ہمارے ایم این اے نہیں ہیں اور نہ ہی ہمارا اُن سے کوئی واسطہ ہے۔ ایک آدمی جس کی زبان کی کوئی credibility ہی نہیں آپ اس کی بات کیوں کرتے ہیں؟ اپنے باپ کے لیے بولنا سیاست ہے؟ یہ عمران خان کے بیٹوں کا حق اور فرض ہے۔
شیر افضل مروت نہ تو ہمارے ایم این اے نہیں ہیں اور نہ ہی ہمارا اُن سے کوئی واسطہ ہے۔ ایک آدمی جس کی زبان کی کوئی credibility ہی نہیں آپ اس کی بات کیوں کرتے ہیں؟ اپنے باپ کے لیے بولنا سیاست ہے؟ یہ عمران خان کے بیٹوں کا حق اور فرض ہے، عظمیٰ خان pic.twitter.com/gjSQY9Z6oF
— Ahsan Jadoon (@AhsanJadooncxz) September 1, 2026
دوسری جانب سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے حوالے سے ان کی بہن عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا پھر مسترد کر دی ہے۔
عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے سابق وزیراعظم کی شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
عظمیٰ خان کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ توہین عدالت کی درخواست کو فوری سماعت کیلئے مقرر کیا جائے اور ممکن ہو تو رواں یا آئندہ ہفتے اس پر سماعت کی جائے سپریم کورٹ نے دو ہفتے قبل عمران خان کو اسلام آباد کے نجی ہسپتال شفاءانٹرنیشنل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما رمیش کمار نے عمران خان کے ساتھ ڈیل ہونے کا بڑا دعویٰ کردیا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈیل کیلئے ایک ریٹائرڈ شخصیت نے اہم کردار ادا کیا، چار پانچ ملاقاتوں کے بعد 14 اگست کو کیک بھی کاٹا گیا، ریلیف کا عمل شروع ہوچکا، آئندہ چند دنوں میں سب نظر آجائے گا۔
اے آروائی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک نیا ماڈل بننے جارہا ہے، جس پر 15 ستمبر سے 15 نومبر کے درمیان عملدرآمد کا امکان ہے، اس نظام میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اہم فریقین آن بورڈ ہیں۔ رمیش کمار نے خبردار کیا کہ جو نئے ماڈل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا اس کو سسٹم سے باہر کر دیا جائےگا، ن لیگ رکاوٹ بنی یا شفاء ہسپتال والی غلطی کی تو نیا سیٹ اپ آسکتا ہے۔
