سہیل آفریدی سے میرا کوئی رابطہ نہیں ،ان کو میں نے لڑ کر ٹکٹ دلوایا تھا


پشاور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی سے میرا کوئی رابطہ نہیں۔ ان کو میں نے لڑ کر ٹکٹ دلوایاتھا، عمران خان کو بتادیا تھا کہ میں آپ کی رہائی نہیں دیکھ رہا۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی کا تین مہینے پہلے سہیل آفریدی کا نام آگیا تھا کہ فائنل ہوچکا ہے، واضح احکامات آئے تھے کہ علی امین حکومت چلائے گا، تحریک جنید اکبر اور تنظیم چلائے گی۔
میں نے عمران خان کو بتایا تھا کہ میں اس کرسی پر بیٹھ کر آپ کی رہائی نہیں دیکھ رہا۔ہمارا پریشر تھا کہ عمران خان سے ملاقاتیں ہورہی تھیں، سہولتیں بھی ملی ہوئی تھیں۔
لانگ مارچ کو لیڈ وہ کریں گے جن کو عمران خان نے ذمہ داری دی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ذمہ داری کسی اور کو دی ہے اوروہ میرے گلے میں ڈال دیں۔ مجھے ان کے اجلاس میں جانے کی کیا ضرورت ہے، میرے ان کے ساتھ کچھ تحفظات بھی ہیں، سہیل آفریدی کے ساتھ میرا کوئی رابطہ نہیں ہے، سہیل آفریدی کو ٹکٹ نہیں مل رہا تھا، میں نے لڑ کر ٹکٹ دلوایا، سہیل آفریدی سے پچھلے دس ماہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔کسی میں ہمت نہیں کہ میرے نمبر کوئی بلاک نہیں کرتا، ہاں میں نے بلا ک کیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert