کمشنر ملاکنڈ نے مراد سعید کے بھائی سے سرکاری گھر خالی کروا لیا، غریدہ فاروقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ کمشنر ملاکنڈ نے مراد سعید کے بھائی سے سرکاری گھر خالی کروا لیا، گھر پر کلیم سعید نے کافی عرصے سے غیر قانونی قبضہ کیا ہوا تھا۔ ایکس پر صحافی غریدہ فاروقی نے بتایا کہ 20 اکتوبر 2026 کو متعلقہ حکام کی ہدایات پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے سوات میں واقع ایک سرکاری رہائشی مکان جس پر کلیم سعید (مراد سعید کا بھائی)، جو خیبر پختونخوا حکومت میں ٹیکس اسسٹنٹ بھی ہے، اس نے کافی عرصے سے غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہوا تھا، اس مکان کو خالی کروایا گیا۔
مراد سعید کے والد اور خاندان کے دیگر افراد ضلع سوات کے علاقے کابل میں واقع اپنے آبائی گھر میں رہائش پذیر ہیں۔
مراد سعید کی والدہ اور والد کے خلاف کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، جنہیں عوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے پھیلایا جا رہا ہے۔
متعلقہ کارروائی صرف اس سرکاری رہائشی مکان کو خالی کروانے تک محدود تھی جس میں مراد سعید کے بھائی نے مکان پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا تھا۔
اس کارروائی کے دوران خاندان کے کسی بھی فرد سے رابطہ نہیں کیا گیا۔
سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں دیگر ایسی سرکاری املاک کی نشاندہی اور واگزاری کی کوششیں بھی جاری ہیں جن پر مبینہ طور پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے۔
