مخصوص سیاسی جماعت کے خلاف ایک ٹویٹ کرنے کے 5 سے 6 لاکھ روپے ملتے ہیں، سینئر صحافی حامد میر کا بڑا انکشاف
آزادیِ صحافت کے حق میں آواز اٹھانے پر سب سے زیادہ مزاحمت نام نہاد صحافیوں کی طرف سے آتی ہے، حامد میر

کچھ نام نہاد صحافی سرکاری مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں، ایک شخص نے خود لاکھوں روپے کی پیشکش کا اعتراف کیا، بیان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایک صحافی جب آزادی صحافت کے حق میں آواز بلند کرتا ہے یا جب کسی صحافی کیساتھ زیادتی ہو جائے تو اس پر کوئی بیان دیتا ہے تو اسکو سب سے زیادہ مزاحمت کچھ ایسے سو کالڈ صحافیوں کی طرف سے پیش آتی ہے جو سرکاری ٹاؤٹ ہیں، جن کو ایک ٹوئیٹ کے 5 لاکھ 6 لاکھ ملتے ہیں یہ آپکو بڑا کنفرم ریٹ بتا رہا ہوں۔
ان میں سے خود ایک بندے نے پبلک سٹیٹمنٹ دی ہے کہ مجھے کہا گیا کہ اگر آپ فلاں پارٹی کے خلاف ایک ٹوئیٹ کریں گے تو آپکو 5 لاکھ روپے دینگے۔ سینئر صحافی حامد میر
