وزیر اعظم کروم بک اسکیم کیلیے اہلیت اور درخواست دینے کا طریقہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم کروم بک اسکیم 2026 کیلیے اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔

وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم کروم بک اسکیم کے تحت ملک بھر میں جماعت نہم کے سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ میں 5 لاکھ کروم بک ڈیوائسز تقسیم کیے جائیں گے۔

اہلیت کا معیار:
اسکیم میں اہل ہونے کیلیے جماعت نہم (ایس ایس سی-I) کے حالیہ امتحانات میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے
نتائج کی تصدیق انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کرے گا، انتخاب ہر علاقے یا صوبے، تعلیمی بورڈ، اور تعلیمی سلسلے کے اندر میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا
درخواست دہندگان سرکاری اسکولوں، صوبائی حکومتوں اور صوبائی تعلیمی فاؤنڈیشنز کے تعاون سے چلنے والے نجی اسکولوں، اور رجسٹرڈ مدارس کے طلبہ ہونے چاہییں
ہر علاقے یا صوبے کیلیے کوٹہ مقرر کیا گیا ہے:

پنجاب 181,090
سندھ 85,925
خیبر پختونخوا 51,170
بلوچستان 31,815
اسلام آباد 100,000
آزاد کشمیر 25,000
گلگت بلتستان 25,000
ہر علاقے یا صوبے کے حصے میں سے 80 فیصد اسکول کے طلبہ کیلیے اور 20 فیصد مدارس کے طلبہ کیلیے مختص ہے، جس میں سے 70 فیصد سائنس سٹریم اور 30 فیصد آرٹس سٹریم کیلیے رکھا گیا ہے۔

اسکول کروم بکس کو کوریئر کے ذریعے بھیجنے سے قبل مارکس شیٹ کے نتائج، موجودہ طالب علم کی رجسٹریشن، اور موجودہ اسکول سے وابستگی کی تصدیق کریں گے۔ کوریئر سروس میں ٹریکنگ سسٹم موجود ہے اور انتخابی عمل، تصدیق، اور ترسیل میں تاخیر سے متعلق شکایات کیلیے شکایتی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔

منتخب ہونے والے ہر طالب علم کو ایک بیگ اور مائی فائی انٹرنیٹ ڈیوائس بھی دی جائے گی تاکہ وہ گھر بیٹھے آن لائن تعلیمی مواد، ای لائبریریز، اور ڈیجیٹل مواد تک رسائی حاصل کر سکیں۔

درخواست دینے کا طریقہ:
درخواستیں سرکاری IBCC پورٹل (pmychromebooks.ibcc.edu.pk) کے ذریعے پراسیس کی جاتی ہیں، جہاں اہل طلبہ اپنا ریکارڈ چیک کر سکتے ہیں
مطلوبہ دستاویزات (تصویر، مارکس شیٹ، بی فارم/شناختی کارڈ کی کاپیاں) اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور اپنے بورڈ کے نتائج آنے کے بعد اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں

WhatsApp
Get Alert