اسلام آباد ماڈل جیل کا پراجیکٹ مکمل، کیا عمران خان کو بھی ماڈل جیل میں منتقل کیا جائے گا؟ صحافی کا سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ماڈل جیل عالمی معیار کی بنائی گئی ہے، اسلام آباد کورٹس کے تمام قیدیوں کو اس ماڈل جیل میں منتقل کر دیا جائے گا، جیل کی مانیٹرنگ کو بہت سخت رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر مملکت طلال چوہدری کے ہمراہ ماڈل جیل اسلام آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ پر 2009 میں کام شروع ہوا اور 2016 میں کنسٹرکشن شروع ہوئی، 2024 میں جب ہم یہاں پر آئے تو یہ تقریباً 40فیصد بنا ہوا تھا، اس کے بعد سی ڈی اے نے کام شروع کیا، حکومت سنبھالتے ہی جیل کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی لی۔
اس پراجیکٹ کا کریڈٹ طلال چوہدری اور سی ڈی اے کو دوں گا، طلال چوہدری نے ایک ایک چیز کو دیکھا اور وزٹ کرتے رہے۔
کیا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کی نئی جیل میں منتقل کیا جائے گا؟ سوال
جو بھی اسلام آباد کا قیدی ہو گا وہ نئی جیل منتقل ہو گا، وزیر داخلہ محسن نقوی https://t.co/5ZZdzvUyTA
— WE News (@WENewsPk) October 27, 2026
اب یہ پراجیکٹ تیار ہوچکا ہے، وزیراعظم اس پراجیکٹ کی باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد قیدیوں کو اس میں منتقل کیا جائے گا۔ اس پراجیکٹ کے سٹینڈرڈ عالمی لیول کے ہیں، عالمی معیار کی جیل بنائی گئی ہے، قیدی جیل میں آئے گا تو ملاقات تک ہر چیز عالمی معیار کی ہے۔
اسلام آباد عدالتوں کے تمام قیدیوں کو اس ماڈل جیل میں منتقل کردیا جائے گا، جیل کی مانیٹرنگ کو بہت سخت رکھا جائے گا، اسلام آباد کے تمام قیدیوں کو اس جیل میں منتقل کردیا جائے، ابھی 15 سو قیدیوں کی گنجائش ہے، اس کے بعد دوسرے فیز میں تین چار ہزار قیدی آجائیں گے۔
