سپر ڈوم جدہ کے خوبصورت ایڈیٹوریم میں بین الاقوامی حج کانفرنس اور عالمی نمائش کا میلہ سج گیا

مکہ مکرمہ ( قدرت روزنامہ) سپر ڈوم جدہ کے خوبصورت ایڈیٹوریم میں سالانہ بین الاقوامی حج کانفرنس اور عالمی نمائش کا میلہ سج گیا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب۔ سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع کی میزبانی میں مختلف شعبہ جات کے سربراہوں سمیت وزراءکی بڑی تعداد میں شرکت۔گورنر نے باقاعدہ افتتاح کیا اور وزراءکے ساتھ وزیر حج و عمرہ کی رہنمائی میں سٹال کا دورہ کیا۔
وزارت الحج وزارت الصحت کے سٹال نمایاں، طوافہ کمپنی رواف منیٰ کا سٹال توجہ کا مرکز بنا رہا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی قیادت میں سیکرٹری ابرار مرزا، جوائنٹ سیکرٹری حج سید عبدالوحید شاہ، چیئرمین ہوپ پاکستان امتیاز الرحمٰن چودھری سمیت پاکستان سے150سے زائد حج آرگنائزر پہلے دن شریک ہوئے۔8نومبر سے شروع ہونے والی نمائش 11 نومبر تک جاری رہے گی۔ سٹال صبح 9بجے سے رات9بجے تک کھلے رہیں گے حج2027ءکے آپریشن میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے علاوہ طوافہ کمپنیوں، کیٹرنگ، ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے سٹال لگا رکھے ہیں۔11بجے وزیر حج و عمرہ حج کانفرنس میں خطاب کریں گے سوالات کے جواب دیں گے۔
