امریکی صدر کی نیٹلی بیکر کو پاکستان میں سفیر نامزد کرنے کی منظوری

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی صدر نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کردیا، وائٹ ہاؤس نے ان کی تقرری کی منظوری کے لیے نام امریکی سینیٹ کو ارسال کردیا ہے۔ اٹلسنقشے دیکھیں

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق نیٹلی بیکر کی بطور امریکی سفیر پاکستان نامزدگی سینیٹ کی منظوری سے مشروط ہے۔

نیٹلی اے بیکر جنوری 2025 سے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں قائم مقام ناظم الامور کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ سینیٹ کی منظوری کے بعد وہ پاکستان میں امریکی سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

WhatsApp
Get Alert