جانیں، بالی ووڈ اداکاراؤں کے نام کے معنی جو انہی کی طرح خوبصورت ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی تمام اداکارائیں اپنے کام کے علاوہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی جانی جاتیں ہیں . انڈسٹری میں ایسی کوئی اداکارہ نہیں ہے جس کا نام اس کی شخصیت سے میل نہ کھاتا ہوں لیکن کیا آپ کے ناموں کے معنی جانتے ہیں؟
امید ہے کہ آپ کو اداکاراؤں کے ناموں کے مطلب نہیں معلوم ہونگے لیکن آج ہم آپ کو اس حوالے سے ضرور بتائیں گے .

1 . کرینہ کپور خان:


بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤن میں سے ایک اداکارہ کرینہ کپور خان، جنہیں بیبو کے نام سے انڈسٹری میں جانا جاتا ہے . کرینہ کی ایک جھلک کے لئے بھارتی میڈیا ان کے دروازے پر گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں اور کیوں نہ ہو؟ اداکارہ کا ہر اسٹائل سب کو بہت پسند آتا ہے .
اداکارہ کرینہ کپور کے نام کے معنی ہیں خوبصورت جو کہ ان کی پروقار شخصیت اور ظاہری خوبصورتی کے عین مطابق ہے .

2 . کترینہ کیف:


بالی ووڈ کے باربی ڈول کترینہ کیف کی بھی خوبصورتی کے بہت چرچے ہیں اور یہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بھی ہیں . کترینہ دراصل ایک جرمن زبان کا لفظ ہے جس کے اصل معنی خالص کے ہیں .

3 . کنگنا رناوت:


بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت بھی انڈسٹری کے بڑے ناموں میں شامل کی جاتی ہیں اور اپنے بےباک انداز کی وجہ خبروں کا حصہ بنی رہتی ہیں . اداکارہ کے نام کا مطلب چوڑی یا کنگن ہے جو کہ ان ہی کی طرح خوبصورت ہے .

4 . یامی گوتم :


اداکارہ یامی گوتم کے نام کا مطلب اندھیرے میں روشنی کے ہیں جو کہ ان کی خوبصورتی کے عین مواقف ہیں .
5 . سوناکشی سنہا:


بالی ووڈ کی دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہا کے نام کے معنی ’ سنہری آنکھوں والی ‘ کے ہیں اور دیکھا جائے تو اداکارہ کی آنکھیں بہت ہی زیادہ خوبصورت ہیں .

. .

متعلقہ خبریں