جو چاہےعورت مارچ کرے ، جو چاہے حجاب مارچ کرے: شیریں مزاری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ خواتین کے عالمی دن پر جو چاہے عورت مارچ کرے، جو چاہے حجاب مارچ کرے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جمہوری مارچ کو روکنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔
شیریں مزاری نے مزید کہا ہے کہ مذہبی جماعتوں کی خواتین مارچ کر سکتی ہیں تو دیگر خواتین کیوں نہیں کر سکتیں؟اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ انسانی حقوق نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین اپنا دن منا سکتی ہیں تو یہاں کیوں نہیں؟