پاکستانی اداکاراؤں کی شادی کی پُرانی تصاویر، پہچانیں کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور اداکاراؤں کی شادی کی تصاویر آپ بھی دیکھیئے . اداکارہ ثمینہ پیرزادہ اور عثمان پیرزادہ کی جوڑی مقبول ترین جوڑی ہے .


ان دونوں کی شادی 1975 میں ہوئی اس وقت سے اب تک یہ دونوں ایک ساتھ ہیں، ان کی جوڑی کو ساتھ دیکھ کر مداح خوب دعائیں دیتے ہیں .

اداکارہ روبینہ طارق اب بھی بالکل ویسی ہی نظر آتی ہیں جیسے وہ ماضی میں دکھتی تھیں .
البتہ ان کے شوہر طارق مرزا میں واضح فرق نظر آرہا ہے اب ان کے دو بچے بھی ہیں . ان کی بیٹی منا طارق بھی پاکستان کی مشہور اداکارہ ہے .

اداکارہ جویریہ سعود کی شادی کی تصویر ہے جس میں وہ لال اور جامنی رنگ کا لہنگا پہنی ہوئی ہیں .
ان کی شادی 25 دسمبر 2005 کو ہوئی تھی . اب ان کے 2 بچے ہیں .

اداکارہ ارم اختر ماضی کی مقبول ترین اداکارہ ہیں اور اب بھی مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتی رہتی ہیں .

ان کی شادی اختر بلگرامی سے ہوئی اور اب ان کے 2 جوان بیٹے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں