پاکستان
حکومت کا ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کرنے کا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاسپورٹ ایکٹ 1974ء کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے 10 مئی 2022ء کے اجلاس میں پاسپورٹ ایکٹ 1974ء کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی منظوری دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی خبرغلط رپورٹ ہوئی، دو پاکستانی پاسپورٹس رکھنا جرم ہے، دو پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء مقرر کی گئی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق بیرون ملک شہریت یا غیر ملکی پاسپورٹ پر نہیں ہوگا۔