بلوچستان
سابق وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)عبدالقادر بلوچ اور ثناءاللہ زہری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ثناءاللہ زہری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان عزت کیلئے کیا تھا ،
نوازشریف کو کہا کہ صرف عزت چاہیے اور کچھ نہیں ، نوازشریف نے ہمیں بے عزت کیا اور ہم نے پارٹی چھوڑی ، ن لیگ کا بہت مشکل حالات میں ساتھ دیا ، بلوچستان کے عوام گواہ ہیں ہم نے صوبے میں ن لیگ کی حکومت قائم کی ، بھٹو کے نواسے سے امید ہے وہ ہمیں عزت دیں گے ، میرے والد پیپلز پارٹی میں تھے اور آج میں بھی جیالا بن گیا ۔