حسن احمد نے ایمن اور منیب سے معافی مانگ لی، مگر کس بات پر؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حسن احمد اورسنیتا مارشل کی جوڑی کا شمار پاکستانی شو بز انڈسٹری کی خوبصورت ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں پاکستان کے ناموراداکار ہیں، ان دونوں نے بہت کم ڈراموں میں کام کیا اوراپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں اپنا ایک خاص مقام بنانے میں کامیاب رہے .

حال ہی میں ان دونوں کو ایک ٹی وی شو میں بطور کپل کے مدعو کیا گیا، جہاں میزبان نے اس شو کے ایک سیگمینٹ جس میں پاکستانی شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کے بارے میں سوالوں کے فوری جوابات دینے تھے تو حسن نے اس میں کچھ متنازعہ بیان دیئے جس میں ایک سوال یہ تھا وہ کونسے اداکار ہیں جنہیں گلوکاری نہیں کرنی چاہئے تاہم حسن نے کہا کہ کچھ گلوکاروں کو اداکاری نہیں کرنی چاہئے جیسے آذان سمیع خان جو بہت اچھے کمپوزرہیں اور سنگر ہیں لیکن وہ اداکاری کے لئے موزوں نہیں ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by celebrities update (@showbz.pak)


جبکہ ان سے دوسرا سوال یہ تھا کہ آپ کی نظر میں کس اداکار کے فالوورز کے بارے آپ کو شک ہے کہ وہ بہت زیادہ ہیں اس میں کچھ توغلط ہے تو انہوں نے ایمن اور منیب کا نام لیا اورکہا کہ ان کو ایسا لگتا ہے ان کے فالوورز ان آرگینک ہیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hasan Ahmed (@hassan.ahmedofficial)


حسن احمد کے ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر شوکا یہ کلپ وائرل ہوگیا جس کے بعد حسن احمد نے اپنے ویڈیوبیان میں ایمن اورمنیب کے ساتھ آذان سمیع خان سے بھی معافی مانگ لی ہے اور کہا کہ وہ اپنا دفاع نہیں کریں گے اور نہ ہی چاہتے ہیں بلکہ وہ مافی مانگتے ہیں اوراپنے الفاظ واپس لیتے ہیں وہ کون ہوتے ہیں کسی کے بارے میں رائے دینے والے .

. .

متعلقہ خبریں