اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں ایک اور بچی پولیو وائرس کا شکار ہو گئی ہے جس کے بعد رواں برس پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے جن میں سے چھ کیسز شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی سے رپورٹ ہوئے .
شمالی وزیرستان میں 2014 اور 2019ء کی طرز پر دوبارہ پولیو کی وبا پھوٹ پڑی ہے .
شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کی 7 ماہ کی بچی وائرس کا شکار ہوئی ہے جس میں 2مئی کو معذوری رپورٹ ہوئی تھی .
. .