حرا مانی کی ڈانس ویڈیو وائرل، اداکارہ کے ساتھ رقص کرنے والی لڑکیوں نے ایسے کپڑے پہن لیے کہ سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے حرا مانی کی ڈانس ویڈیو وائرل، اداکارہ کے ساتھ رقص کرنے والی لڑکیوں نے ایسے کپڑے پہن لیے کہ سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ حرامانی اپنی منفرد اداکاری کے باعث اندسٹری میں بلند مقام رکھتی ہیں اور صف اول کی اداکاراﺅں میں ان کا شمارہو تاہے ، دو بچوں کی ماں ہونا اوراس کے ساتھ ہی اداکاری کی دنیا سے نہ صرف جڑے رہنا بلکہ شہرت کی بلندیوں کو چھو لینا ، ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔
اداکارہ حرامانی اپنی سادگی اور معصومیت کے باعث ایک الگ کردار رکھتی ہیں جس کے باعث ان کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بھی مداحوں کیلئے کھلی کتاب کی طرح ہیں جہاں وہ اپنی روزمرہ زندگی اور پراجیکٹس سے متعلق آگاہ کرتی رہتی ہیں ۔ وہ اکثر سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اپنے پسندیدہ ڈراموں کے علاوہ گانے بھی شیئر کر دیتی ہیں ۔
حرا مانی نے انسٹاگرام پر ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دیگر لڑکیوں کے ہمراہ ’ دو بول ‘اور ’ میرے پاس تم ہو ‘ کے گانے پر رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں ، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے صارفین کی توجہ تو حاصل کی لیکن تنقید کے دروازے بھی کھل گئے ، اداکارہ کے مداح ان کے گانوں کی جوائس کو تو بے حد سراہ رہے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ شدید تنقید بھی جاری ہے ۔
View this post on Instagram
صارفین اداکارہ کے ساتھ ڈانس کرنے والی لڑکیوں کے لباس پر آگ بگولہ ہو گئے اور انہیں بے ہودہ قرار دیدیا لیکن اسی دوران صارفین نے ڈانس کے سٹیپس پر بھی مذاق اڑایا اور کہا کہ یہ تو صرف اپنے جسم کو ہی ہلا رہی ہیں ، ڈانس میں توانائی کی کمی ہے ۔
توبہ نامی صارف نے لکھا کہ ” ریسٹ ان پیس ڈانس “۔ خٹک نامی صارف کا کہناتھا کہ ’ ہم حرا مانی کے بارے میں بات میں بات کریں گے لیکن ان کے ساتھ ڈانس کرنے والی لڑکیوں کا لباس تو دیکھیں ، وہ کیسا ہے ، بہت ہی شرمناک ۔‘