اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ، گلو کارہ اور سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کی نئی تصویر شیئر کردی .
پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پرایک تازہ ترین تصویر شئیر کی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ اپنی بیٹی ’مالتی میری‘ کو پیار سے دیکھ رہی ہیں جو ان کی ماں مدھو چوپڑا کی گود میں ہے .
پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ مسکراتی رہیں، آپ مجھے اپنے جوش اور ہر ایک دن کے تجربات سے بہت متاثر کرتی ہیں‘ .
اداکارہ نے اپنی بیٹی کی طرف سے بھی والدہ کے لیے محبت کا اظہار کیا .
View this post on Instagram
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر نک جونس والدین بنے تھے .
اس موقع پر اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی تھی .
View this post on Instagram
اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے اور نک جونس نے سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا .
انسٹاگرام پوسٹ میں بھارتی اداکارہ نے کہا ’’ ہمارے ہاں آج سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے تاہم اس خوشی کے موقع پر ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں‘‘ .
بھارتی اداکارہ نے ساتھ ہی درخواست کی کہ ہم احترام سے اس خاص موقع پر سکون چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کریں، آپ کا بہت شکریہ .