پاکستان

پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا ، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا جس کا سارا کریڈٹ عمران خان اور ان کی حکومت کو جاتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے حوالے سے بات کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیوں کی نہ کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی کوئی پزیرائی ہے، اکثریت ضمانتوں پہ ہے جبکہ 50 وزیر بھی اسمبلی نہیں جاتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت اور اسکے لوگ ہندوستان سے تجارت کے لیے مرے جارہے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری امید ہے اکتوبر سے پہلے پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔جس کا سارا کریڈٹ عمران خان کی حکومت،پاک فوج اور ذیلی اداروں کو جاتا ہے۔
اس سے قبل بھی اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، یہ چوروں کی بیٹھک سجائی گئی ہے جس کو عوام میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں