کوئٹہ، نیو سریاب میں 13 سالہ لڑکے نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے نیو سریاب میں 13 سالہ لڑکے نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی پولیس کے مطابق گزشتہ روز نیو سریاب کے علاقے کلی شاہنواز کے رہائشی شیر محمد کے 13 سالہ بیٹے شبیر احمد نے گلہ میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔