جیل بھرو تحریک کا کہنے والا کہہ رہا ہے مجھے جیل سے بچاؤ: ناصر شاہ


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے عمران خان پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا کہنے والا آج کہہ رہا ہےکہ مجھے جیل سے بچاؤ . ناظم آباد کراچی میں رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی الیکشن سے فرار نہیں چاہتی .


انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملیر اور ملتان میں بھی عمران خان کو ہرایا، لیاری میں پی ٹی آئی کا ایم پی اے بلدیاتی انتخاب میں ہارا . رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بلڈ پروف برقعہ ایجاد کیا ہے ، آج سے کچھ دن پہلے جو لیڈر جیل بھرو تحریک کا کہہ رہا تھا آج کارکنوں سے کہہ رہا ہے مجھے جیل سے بچاؤ .

. .

متعلقہ خبریں