پولیس تفتیش میں کہا گیا ہے کہ نامزد ملزمان کی جناح ہاؤس واقعے میں منصوبہ بندی اور عمل درآمد ثابت ہوگیا ، جناح ہاؤس حملہ اور نومئی کے دیگر واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے . دوران تفتیش ڈیجیٹل شواہد ، موبائل ویڈیوز ، کلوزسرکٹ فوٹیجز ، موبائل رابطے ثابت ہوگئے . رپورٹ کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی کا جے آئی ٹی کے سامنے دیا گیا بیان شواہد سے متضاد ثابت ہوا . جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے والے دیگر رہنماؤں کے بیانات بھی حقائق کے برعکس ثابت ہوئے . پی ٹی آئی رہنماؤں کے بلوائیوں سے رابطے بھی موبائل کال ریکارڈ میں ثابت ہوئے . پی ٹی آئی رہنما ڈیجیٹل و فرانزک شواہد کے سامنے سوالات کے مناسب جواب نہیں دے سکے . مقدمہ نمبر 96/23 کے علاوہ دیگر مقدمات میں بھی پی ٹی آئی قیادت قصور وار پائی گئی . دس مقدمات میں نامزد و گرفتار ملزمان کی حساس تنصیبات پر موجودگی جیوفینسنگ رپورٹ میں ثابت ہوئی . تمام مقدمات کی تفتیشی رپورٹ جلد عدالت میں پیش کردی جائے گی . واضح رہے کہ دہشت گردی سمیت 20 دفعات کے تحت درج مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر ، مراد سعید ، علی امین گنڈا پور نامزد ملزم ہیں . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) جے آئی ٹی نے نو مئی کے واقعات کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے رپورٹ تیار کرلی . جناح ہاؤس حملے کے مقدمہ نمبر 96/23 میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت نامزد ملزمان کو قصور وار قرار دے دیا گیا .
متعلقہ خبریں