کھیل

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 402 رنز کا ہدف دے دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے اور پاکستان کو 402 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران بارش کے بعد میچ شروع ہوا تو پاکستان کی پہلی وکٹ صرف چھ سکور پر گر گئی، عبداللہ شفیق چار رنز بنا کر ولیمسن کی گیند پر سائوتھی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ نے 10 اوورز بغیر کسی نقصان کے 66 رنز بنائے لیکن حسن علی نے ڈیوون کانوائے کو 68 کے مجموعی سکور پر آئوٹ کر دیا، انہوں نے 35 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 248رن پر گری، کین ولیمسن 78گیندوں پر 95رن بنا کر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد کی گیند پر فخر زمان نے ان کا کیچ تھاما۔
تیسر ی وکٹ 261 کے مجموعی سکور پر گری، رویندرا 108 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کا مجموعی سکور جب 318 پر پہنچا تو ڈیرل مچل 29 رنز بنا کر حارث رئوف کی گیند پر آئوٹ ہو گئے۔
345 کے سکور پر نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ گر گئی، مارک چیپ 39 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند آئوٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 388 کے مجموعی سکور گری، گلین فلپس 41 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے۔ اس طرح پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 402 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئرنے 3 جبکہ حارث رؤف، حسن علی اور افتخار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے اسامہ میر کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو یہ میچ ہر حال میں جیتنا ضروری ہے ورنہ وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں