لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوری تاریخ کا آج نازک دن ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ باہر نکلنا چاہیے .
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پولنگ اور گنتی کا عمل درست ہو گا تو جہموری عمل مکمل ہو گا .
انتظامیہ تعاون کرے . پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ووٹرز باہر نکلیں ، آج آزادی کا دن ہے، آج کے دن کا پورا پاکستان انتظار کرتا رہا ہے .
اس سوال پر کہ وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار آپ ہوں گے؟ . جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ خان صاحب جس پر انگلی رکھیں گے ، وہی پارٹی لیڈ کرے گا .