پنجاب

جہانگیر ترین کا سیاست چھوڑنے کا اعلان، آئی پی پی کی سربراہی سے بھی مستعفی


لاہور(قدرت روزنامہ) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین مستعفی ہوگئے۔جہانگیر ترین نے ٹویٹ کے ذریعے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے آئندہ چند سالوں میں پاکستان مستحکم ہو، ذاتی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کا احترام کرتا ہوں، سیاست سے علیحدگی کا بھی اعلان کرتا ہوں، آئی پی پی کے چئیرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

متعلقہ خبریں