پنجاب

نجکاری؛ پی آئی اے انتظامیہ کا اجلاس 20 اپریل کو کراچی میں طلب


لاہور(قدرت روزنامہ) پی آئی اے انتظامیہ نے نجکاری کے معاملے پر غیرمعمولی سالانہ عام اجلاس 20 اپریل کو کراچی میں طلب کر لیا۔
قومی ایئر لائن کی نجکاری کے تناظر میں اجلاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ پی آئی اے انتظامیہ نے ایئرلائن کے تمام شیئر ہولڈرز کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی،اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری سمیت اہم معاملات پر شیئر ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
قومی ایرلائن کی نجکاری کے لئے ہونے والے اب تک تمام اقدامات سے بھی اجلاس میں شیئر ہولڈرز کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ ممبران ای ووٹنگ کے ذریعے اپنی رائے کو ابھی استعمال کریں گے۔

متعلقہ خبریں