کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں، جس میں سب سے زیادہ شکایات پولیس کے خلاف رہیں .
محکمہ انسانی حقوق سندھ نے 5 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 5 ماہ کے دوران 1271 انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں، جن میں حبس بے جا، ہراساں، مبینہ زیادتی، خودکشی،بدفعلی، قتل، اغوابرائےتاوان شامل ہیں .
ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد ابڑو کا کہنا ہے کہ سندھ میں سب سے زیادہ 786 شکایات پولیس کے خلاف رہیں . رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس کے بعد دوسرے نمبر پر محکمہ ریونیو، تیسرے نمبر پر تعلیم اور محکمہ محنت رہے .
سندھ بھر میں مبینہ زیادتی کے 43، خودکشی 94 ،اغوا برائے تاوان کے 157 اور قتل کے 373 کیسز رپورٹ ہوئے . پولیس کے خلاف کی گئی شکایات پر اجلاس بلانے اور ایکشن کے لیے آئی جی سندھ کو آگاہ کردیا ہے .