لاہور(قدرت روزنامہ)چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹر اور مریض کے لواحقین کے درمیان جھگڑے کے واقعے کے تناظر میں کلوزسرکٹ فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں درج مقدمہ خارج کردیا گیا .
پولیس کے مطابق اقدام قتل ، کارسرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت متوفی مریض کے لواحقین پر مقدمہ درج کیا گیا تھا .
مقدمہ کی تفتیش میں مریض کے لواحقین بے گناہ پائے گئے . پولیس نے گرفتار کیے جانے والے تین افراد کو بھی رہا کردیا .
کلوزسرکٹ فوٹیجز سمیت کوئی ثبوت ڈاکٹرز کے مؤقف کو ثابت نہیں کرسکا . ڈاکٹرز نے نہ صرف جاں بحق مریض کے لواحقین کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ان پر جھوٹا مقدمہ بھی درج کرادیا .