مارخور کے مینٹور مصباح الحق چیمپیئنز کپ چھوڑ کر امریکا کیوں چلے گئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مارخور ٹیم کے مینٹور مصباح الحق چیمپیئنز کپ چھوڑ کر پہلے سے طے شدہ کمٹمنٹ کے تحت امریکا روانہ ہوگئے ہیں . بورڈ ذرائع نے بتایا کہ مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اجازت اور منظوری سے امریکا کا سفر کیا، جہاں وہ پہلے سے شیڈول چیئرٹی ایونٹس میں شرکت کر رہے ہیں .

سابق کپتان نے چیمپیئنز کپ میں مینٹور کی حیثیت سے تقرری کے وقت ہی امریکا میں ہونے والے اس ایونٹ سمیت اپنی دیگر مصروفیات سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا تھا . تاہم مصباح الحق کو اس عمل پر تنقید کا بھی سامنا ہے . سوشل میڈیا پر اکثر صارفین نے سابق کپتان پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ جب مینٹور کے عہدے پر مصباح الحق بھاری معاوضے لے رہے ہیں تو انہیں اس ایونٹ کو اہمیت دینا چاہیے تھی . پی سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ مصباح الحق جلد وطن واپس لوٹ آئیں گے اور ان کی ٹیم کے اگلے راؤنڈ تک رسائی کی صورت میں وہ فائنل سے قبل ٹیم دوبارہ جوائن کرلیں گے . . .

متعلقہ خبریں