پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری
لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی کے لیے حکومت پنجاب لگژری گاڑیاں خریدے گی . چائنیز سیکیورٹی کے لیے پنجاب حکومت نے 50 کروڑ روپے ادا کرنے کی منظوری دے دیدی .
پنجاب حکومت ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 2016 میں تئیس لگژری گاڑیاں چائنیز اور دیگر وی وی آئی پیز کے لیے خریدی تھیں . دو ہزار سولہ کے بعد سے سی پیک سمیت دیگر چائنیز پروجیکٹ میں اضافہ ہوا جس کے بعد گاڑیاں کم پڑ گئیں .
حکومت پنجاب نے پنجاب میں جاری چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی . بی ایم ڈبلیو گاڑیاں 2021 ماڈل کی بم پروف اوریجنل خریدی جائیں گی .