جونز کریک اوپن اسکواش: پاکستان کے اشعب عرفان فائنل میں پہنچ گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے اشعب عرفان امریکا میں جاری جونز کریک اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے۔
امریکا میں جاری 12 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ایونٹ کا سیمی فائنل پاکستان کے اشعب عرفان اور برازیل کے ڈیاگو گوبی کے درمیان کھیلا گیا۔
اشعب عرفان نے برازیلین کھلاڑی کو 3 ۔1 سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔
53 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں اشعب عرفان کا گوبی کے خلاف جیت کا اسکور 11-7، 14-12، 4-11 اور 11-5 رہا۔
دوسری جانب ٹاپ سیڈ پاکستان کے عاصم خان کو سیمی فائنل میں ملائشیا کے کھلاڑی نے اپ سیٹ شکست دی۔
ملائشیا کے نیتھن کیوے نے عاصم خان کو 3۔ 1 سے شکست دی، نیتھن کیوے نے عاصم خان کے خلاف 11-9، 4-11، 11-7 اور 11-9 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

WhatsApp
Get Alert