دوستوں کیخلاف کھیلنے کا دباؤ زیادہ ہوتا ہے، شاداب خان کا بگ بیش لیگ پر تبصرہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں واپسی پر کہا ہے کہ ساتھیوں کے خلاف کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔
شاداب نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ پی ایس ایل میں بھی یہ دباؤ محسوس ہوتا ہے اور دوست دوستوں سے ہارنا سالوں یاد رکھتے ہیں۔
شاداب کے لیے یہ سیزن خاص ہے کیونکہ وہ جون کے بعد کندھے کی چوٹ کے بعد پہلی بار میدان میں آئے۔ 3 میچز میں انہوں نے 6 وکٹیں اور 75 رنز بنائے، سب سے شاندار کارکردگی برسبین ہیٹ کے خلاف 4 وکٹیں 24 رنز میں رہی۔
شاداب نے کہا کہ آسٹریلوی گراؤنڈز بڑے اور باؤنس زیادہ ہونے کی وجہ سے اسپنرز کے لیے موزوں ہیں، جس سے حکمت عملی میں آزادی ملتی ہے۔
بی بی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کی تعداد بڑھنے سے مداح بھی خوش ہیں۔ شاداب نے کہا، اب 6 یا 7 کھلاڑی کھیل رہے ہیں، ہر ایک کا فین بیس ہے اور لوگ انہیں دنیا کی اعلیٰ لیگ میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
شاداب کے مطابق انجریز ان کے کیریئر کی سمت بدلنے میں اہم رہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ زیادہ وائٹ بال کرکٹ پر فوکس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، طویل فارمیٹس جسمانی طور پر مشکل تھے، اسی لیے میں نے وائٹ بال کرکٹ پر توجہ دی تاکہ زیادہ پاکستان کے لیے کھیل سکوں۔

WhatsApp
Get Alert