ایک سال کئی ریکارڈ، پہلی مرتبہ 8 لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ ملے، سینکڑوں ڈیلررجسٹرڈ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نوازشریف کے ویژن اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں سے زرعی انقلاب برپا ہوگیا ہے۔ پنجاب کاشتکار پہلی مرتبہ مڈل مین اورآرھتی کے معاشی چنگل سے آزاد ہوا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 8 لاکھ سے زائد کاشتکاروں نے کسان کارڈ حاصل کرلیے ہیں۔ ایک سال میں کاشتکاروں کو250ارب روپے کے بلاسودقرضوں کا ناقابل تردید ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بے مثال کسان کارڈ سکیم سے پنجاب بھر میں چھوٹا کاشتکار مستفید ہورہا ہے۔ کاشتکاروں نے آڑھتی کی بجائے کسان کارڈ کے ذریعے، کھاد، بیچ اور پیسٹی سائیڈ خریدنے کو ترجیح دی۔ پنجاب میں کسان کارڈ سکیم کے لئے سینکڑوں ڈیلررجسٹرڈ ہوئے جبکہ کاروبار میں بے مثال ترقی ہوئی۔ 20فیصد کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے ڈیزل خریدا، ادھار اور سود سے بچ گئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کا کاشتکار پورے ملک کا محسن ہے، محنت کا بدلہ نہیں چکا سکتے۔ کاشتکاربھائیوں کیلئے تمام وسائل حاضر ہیں، زرعی ترقی کو انتہا پر لیکرجانا چاہتے ہیں۔ پنجاب کے کاشتکارکو خوشحال دیکھنا میرا خواب ہے۔
