ملتان: گھر سے خاتون اور اسکے 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد، پوسٹ مارٹم مکمل

ملتان(قدرت روزنامہ)ممتاز آباد پھاٹک کے ایک گھر سے خاتون اور اس کے 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں ملی ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس نے خاتون کے شوہر اور دیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 4 سے 7سال کے درمیان تھیں۔
شوہر کی جانب سے پولیس کو دیے جانے والے ابتدائی بیان میں بتایا گیا کہ بیوی کے ساتھ اکثرجھگڑا رہتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔
لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل:
اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون اور بچوں کا رات گئے پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا جس کے مطابق تینوں بچوں کی موت گلا دبانے سے ہوئی، بچوں کو قتل کے بعد لاشیں لٹکائی گئیں۔
اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ مزید تحقیقات کے لیے نمونے فرانزک لیب روانہ کردیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق والدہ کی مدعیت پرمقتولہ کے شوہراوراس کے بھائی سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
