سابق بھارتی کرکٹر سلیل انکولا ڈپریشن کے باعث اسپتال میں داخل


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق فاسٹ بولر سلیل انکولا کو ڈپریشن کے باعث اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 58 سالہ سلیل انکولا کا مینٹل ہیلتھ کیئر سینٹر میں علاج جاری ہے، وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہیں اور ان کا پونے کے قریب سینٹر میں ری ہیب ہو رہا ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر کی اہلیہ ریا انکولا کا کہنا ہے کہ سلیل 2024 سے والدہ کے انتقال کے بعد اپ سیٹ ہیں، حال ہی میں اکثر طبیعت خراب ہونے اور بریک ڈاؤن کے بعد پرسکون جگہ پر علاج کرانے کا فیصلہ کیا۔
ریا انکولا نے بتایا کہ ہمیں خوشی ہے انہوں نے علاج کا فیصلہ کیا، ری ہیب سے بہتری آرہی ہے اور کرکٹ فیملی بھی بریک لینے پر سلیل انکولا کو سپورٹ کر رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 58 سالہ سلیل انکولا نے واحد ٹیسٹ 1989 میں کراچی میں پاکستان کے خلاف کھیلا تھا جب کہ بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور پاکستان کے وقار یونس نے بھی اسی ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔
سلیل انکولا نے 20 ون ڈے میچز میں بھی بھارت کی نمائندگی کی اور انہوں نے 1997ء میں ٹھوڑی کے ٹیومر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
سلیل انکولا نے فلموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری بھی کی ہے۔

WhatsApp
Get Alert