ایف آئی اے کی کراچی پورٹ پر کارروائی، جعلی بحری دستاویزات پر سفر کرنیوالے کریو ممبر پر 20 لاکھ کا جرمانہ


کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کے امیگریشن ونگ نے کراچی کی بندرگارہ پر جعلی بحری دستاویزات پر سفر کرنے والے کریو ممبر پر 20لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
حکام کے مطابق 1352کنٹینرز سے لدے جہاز CV Albert P کے عملے پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے جعلی سی مین بکس پر سفر کرنے والے 4 کریو ممبرز کو ناقابل امیگریشن قرار دیا گیا ۔
مارشل آئی لینڈز کے پرچم تلے چلنے والے جہاز میں امیگریشن کلیئرنس کے دوران فلپائنی اور پاکستانی عملے کے ارکان جعلی دستاویزات سمیت پکڑے گئے۔
دوران چیکنگ بیلیز اور بہاماس کی جعلی سی مین بکس استعمال ہونے کا انکشاف ہوا، عملے کے پاس نہ فلیگ اسٹیٹ سی مین بک موجود تھی اور نہ ہی لازمی بین الاقوامی معاون دستاویزات موجود تھیں۔
جس کے بعد ایف آئی اے امیگریشن ونگ کیجانب سے جعلی بحری دستاویزات پر سفر کرنے والے کریو ممبر پر 20لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert