شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت سے متعلق گردش کرنیوالی خبروں پر بیرسٹر تیمور ملک کا بیان آ گیا


لاہور(قدرت روزنامہ)شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت سے متعلق گردش کرنیوالی خبروں پر بیرسٹر تیمور ملک کا بیان آ گیا۔

بیرسٹر تیمور ملک نے ’’ایکس ‘‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی زندگی اور صحت سے متعلق گردش کرنے والی پوسٹس جعلی اور گمراہ کن ہیں۔ دونوں رہنما بالکل ٹھیک ہیں اور لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہیں۔ ان کی تصدیق وکیل مدرسہ عمر نے جیل حکام سے بھی کر لی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آج جیل میں طے شدہ ٹرائل عدالت کی جانب سے اس ہفتے کے آخر تک ملتوی کر دیا گیا ہے، اس لیے آج ان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کی سنگین اور بگڑتی ہوئی طبی حالت سے عدالت اور جیل حکام آگاہ ہیں، ان کے علاج و ہسپتال میں داخل کروانے کے لیے متعدد درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert