رسول اللہ ﷺ کی شان میں پہلی نعت لکھنے والے صحابی حضرت حسان بن ثابتؓ کا تاریخی گھر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مدینہ منورہ میں واقع یہ تاریخی مقام حضورِ اکرم ﷺ کے مروجہ دربار کے نامور شاعر اور جلیل القدر صحابی حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کا مسکن مبارک ہے، جنہوں نے رسول خدا ﷺ کی شانِ اقدس میں باقاعدہ نعتیں لکھنے اور پڑھنے کا عظیم الشان آغاز کیا۔
اس مبارک گھر کے سامنے آج بھی “مسجدِ حسان بن ثابت” قائم ہے، جو صدیوں سے زائرین کے لیے عقیدت اور تاریخی و اسلامی ورثے کا ایک منفرد گہوارہ ہے۔
