لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے خواجہ سعد رفیق کو بھائی قراردیدیا . گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی .
اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں .
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی . صحافی نے سوال کیا کہ جہانگیر ترین کا جہاز کبھی ن لیگ کی طرف جا سکتا ہے؟
انہوں نے کہاکہ جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے . اس مو قع پر موجود پی ٹی آئی کے رکنِ صوبائی اسمبلی راجہ ریاض نے کہاکہ ن لیگ میں شمولیت نہیں ہے بس شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہیں .