ناکام حکومت اپنی ناکامی کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان کا پیٹرولیم قیمتوں کے نئے نظام پر ردعمل

لاہور (قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا مطلب یہ ہے کہ حکومت نے روزانہ کی بنیاد پر لوٹ مار اور عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا سوال یہ ہے کہ اتحادی حکومت پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بجائے پٹرول پر 120 روپے کے ٹیکسز کا خاتمہ کیوں نہیں کرتی جس کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں۔ لیوی کے نام پر بھتہ خوری کیوں ختم نہیں کرتی۔ ناکام حکومت اپنی ناکامی کا بوجھ مسلسل عوام پر ڈال رہی ہے۔