لمز یونیورسٹی لاہور میں داخلہ ٹیسٹ دینے آیا 18 سالہ طالب علم پراسرار طور پر جاں بحق
جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت اریب کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق ضلع قصور سے تھا

لاہور(قدرت روزنامہ)صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی لمز یونیورسٹی میں داخلہ ٹیسٹ دینے کے لیے آنے والا 18 سالہ طالب علم پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت اریب کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق ضلع قصور سے تھا، اریب لمز یونیورسٹی میں داخلے کے لیے منعقد ہونے والے امتحان میں شرکت کی غرض سے لاہور آیا تھا۔
لمز یونیورسٹی میں مقابلے کے امتحان دینے آیا 18 سالہ طالب علم پراسرار طور پر ہلاک، اریب نامی طالب علم قصور کا رہائشی تھا ناشتے کے بعد اچانک طبعیت خراب ہوئی۔ pic.twitter.com/pJBNetqTTz
— Muhammad Umair (@MohUmair87) August 6, 2026
بتایا گیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کی کینٹین میں ناشتہ کر رہا تھا کہ اسی دوران اچانک اس کی طبیعت بگڑ گئی، واقعے کے بعد طالب علم کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور انتقال کر گیا، تاحال طالب علم کی اچانک موت کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
