میر رضا قتل کیس: شناخت مٹانے کیلئے چہرہ تیزاب سے جلائے جانے کا انکشاف


کراچی (قدرت روزنامہ)میر رضا کیس میں مقتول کی لاش کو تیزاب سے جلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہےکہ فارنزک لیب بھیجی گئی شرٹ میں معلوم ہوا کہ رضا کے ہاتھ اور چہرے پر تیزاب پھینکا گیا، تیزاب پھینکنے کا مقصد شناخت کو مٹانا تھا تاکہ کوئی اسے پہچان بھی نہ سکے۔
دوسری جانب میر رضا کیس کی نئی تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا، قتل سمیت تمام زاویوں سے میر رضا کی موت کی تحقیقات کی جائیں گی، 5 رکنی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عامر فاروقی، ایس ایس پی علی رضا سیکرٹری ہوں گے۔
ہفتے کو میر رضا کی قبرکشائی کے بعد سامنے آنے والی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق میر رضا کو گولی پیچھے سے لگی تھی اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق دائیں ران اور جبڑے پر فریکچر کے شواہد بھی ملے جب کہ جسم کے نچلے حصے کے ٹشوز پر خون کے دھبے بھی تھے۔

WhatsApp
Get Alert